تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور تاریخ میں پہلی بار مرکزی بینک کے ذخائر تشویشناک حد تک کم ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 29 کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کی کمی سے 6 ارب ڈالرز سے بھی نیچے آکر 5 ارب 82 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز کی تشویشناک سطح پر پہنچ گئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز موجود ہیں ۔۔یوں مرکزی بینک کے ذخائر کی سطح کمرشل بینکوں سے بھی کم ہوگئے ہیں۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے