نوشہرہ: خیبرپختون خوا کے شہر نوشہرہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے رہائشی عمارت منہدم ہوگئی، ملنے میں دبنے سے نومولود بچی سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ نوشہرہ کے علاقے تحصیل پبی واپڈا کالونی E سیکٹر کے ایک رہائشی گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا۔ ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔ ابتداء اطلاعات کے مطابق سلنڈر بلاسٹ کی صورت میں عمارت منہدم ہوگئی اور متعدد افراد پھنس گئے جنہیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، ریسکیو 1122 نوشہرہ کی فائر میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیموں کی امدادی ٹیمیں ملبے سے شہریوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔