صحت

کورونا کا نیا ویریئنٹ کیا ہے اور کتنا خطرناک ہے

کورونا کا نیا ویریئنٹ کیا ہے اور کتنا خطرناک ہے

کورونا کی نئی قسم اومیکرون سب ویریئنٹ بی ایف 7 ہے، اس سے متاثرہ شخص 20 لوگوں کو متاثر کرسکتاہے۔ سربراہ انفیکشن ڈیزیز ڈا اوجھااسپتال پروفیسر سعید خان کا کہنا ہے کہ کورونا کی گزشتہ اقسام سے ایک شخص 2 سے 5 لوگوں کو متاثر کرتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ چین،امریکا اور یورپی ممالک میں بڑی تعدادمیں لوگ متاثر ہو رہیہیں۔ پروفیسرسعید کے مطابق سب ویریئنٹ بی ایف 7 سے چین میں 10 کروڑ افرادکے متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تاحال اومیکرون سب ویریئنٹ بی ایف 7 کا کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم نئے سال کی آمد اور چینی نیو ایئر کے بعد خدشہ ہے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے