صحت

بڑھاپے میں لوگوں کا جوانوں سے زیادہ نیند لینے کا انکشاف

بڑھاپے میں لوگوں کا جوانوں سے زیادہ نیند لینے کا انکشاف

لندن: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ لوگ اپنی عمر کے درمیانی جوانی (33-53 سال) کے دور میں ابتدائی (19-33) اور آخر جوانی (53+) کی عمر کی نسبت کم نیند لیتے ہیں۔ یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل)، یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا (یو ای اے) اور یونیورسٹی آف لیون کے محققین کی رہنمائی میں کی جانے والی اس نئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ نیند کے دورانیے میں کمی 33 سال کی عمر سے واقع ہونا شروع ہوتی ہے جو 53 سال تک برقرار رہتی ہے۔ نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیق میں 63 سے زائد ممالک کے 7 لاکھ 30 ہزار 187 افراد نے شرکت کی۔ مطالعے میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ زندگی کے مختلف ادوار میں نیند کے دورانیے میں کس طرح تبدیلی آتی ہے اور مخلتف ممالک میں اس دورانیے میں کتنا فرق ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے