انٹرٹینمنٹ

زویا ناصر نے یوٹیوبرز کو اداکاروں سے بہتر کیوں قرار دیا

زویا ناصر نے یوٹیوبرز کو اداکاروں سے بہتر کیوں قرار دیا

پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے یوٹیوبرز کو اداکاروں سے بہتر قرار دے دیا ہے۔ زویا ناصر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکاروں سے یوٹیوبرز کہیں زیادہ بہتر ہیں۔ اداکارہ شاہ ویر جعفری اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یوٹیوب کے لیے کئی ویڈیوز بنا چکی ہیں اس لیے انہیں ڈیجیٹل میڈیا کے لیے کام کرنے کا بھی تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکار خود کو بہت زیادہ غیر محفوظ سمجھتے ہیں اور اپنے ساتھی اداکاروں کے کام کی تعریف نہیں کرتے جبکہ یوٹیوبرز ہمیشہ ہی ایک دوسرے سے بات کرتے اور تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے