صحت

کولیسٹرول گھٹانے کی ادویات کا زیادہ استعمال ہڈیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے

کولیسٹرول گھٹانے کی ادویات کا زیادہ استعمال ہڈیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے

ویانا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کولیسٹرول کو قابو کرنے والی ادویات اسٹیٹنس کی زیادہ مقدار میں خوراکیں ہڈیوں کی صحت کو متاثر کر سکتی ہیں۔ 2019 میں آسٹرین شہریوں پر کی جانے والی ایک تحقیق کا مقالہ شائع ہونے کے بعد اسٹیٹنس اور آسٹوپوروسِس (ہڈیوں کی ایک بیماری) کے متعلق تحفظات سامنے آئے تھے جن کو ویانا کے محققین مزید جاننا چاہتے تھے کہ اسٹیٹنس کس طرح ہڈی کی ساخت کو متاثر کرتی ہیں۔ میڈیکل یونیورسٹی آف ویانا اور کمپلیکسیٹی سائنس حب کے محققین نے چوہوں پر ایک تحقیق کی جس میں اسٹیٹنس کی زیادہ خوراکوں کے ہڈیوں کی کثافت پر پڑنے والے اثرات کو دیکھا گیا۔ کولیسٹرول کی بلند سطح شریانوں کو تنگ کر سکتی ہے اور خون کے لوتھڑے بنا سکتی ہے جس سے لوگوں کو دل کے دورے یا فالج کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے