پاکستان

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات حکومت کا عدالتی حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 31 دسمبر کو بلدیاتی اتنخابات کرانے سے متعلق حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کرنے کے بعد حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ قوی مکان ہے کہ آج ہی انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل اسلام آباد میں انٹرا کورٹ اپیل تیار کررہے ہیں جبکہ انٹرا کورٹ اپیل میں مقف اختیار کیا جائے گا کہ کل (31 دسمبر) کو انتخابات کروانا ممکن نہیں ہے اور انٹرا کورٹ اپیل آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے