میلان: ایک اطالوی کارساز کمپنی برٹونی نے ایک نئی ہائپر کار کا منصوبہ پیش کیا ہے جو پلاسٹک کے کچرے سے بنے ایندھن سے چلائی جائے گی۔ برٹونی جی بی 110 کو چلانے کے لیے سلیکٹ فیول استعمال کیا جاسکے گا۔ سلیکٹ فیول پلاسٹک کی بوتل جیسے پولی کاربونیٹڈ مواد کو مائع ایندھن میں تبدیل کرنے کا ایک پیٹنٹ یافتہ طریقہ ہے۔ فی الحال برٹونی کی جانب سے کار کی قیمتوں کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی فن کا شاہکار ہوگی۔ محدود ایڈیشن کی 33 گاڑیوں کا خیال برٹونی کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرایا گیا لیکن یہ گاڑیاں خریداروں کو 2024 سے پہلے فراہم نہیں کی جاسکیں گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری کی گئیں کار کی خیالی تصاویر میں گاڑی کا ڈیزائن پیش کیا گیا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
فالتو پلاسٹک کے ایندھن سے چلائی جانے والی گاڑی
- by web desk
- دسمبر 31, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1355 Views
- 3 سال ago