صحت

الزائیمر کی قابلِ بھروسہ تشخیص کرنے والا بلڈ ٹیسٹ

الزائیمر کی قابلِ بھروسہ تشخیص کرنے والا بلڈ ٹیسٹ

پٹسبرگ: الزائیمر اور ڈیمنشیا کی شناخت کرنے والے مروجہ ٹیسٹ میں اپنی خامیاں ہیں تاہم اب بین الاقوامی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نیخون کا نیا ٹیسٹ وضع کیا ہے جو قابلِ بھروسہ انداز میں اس مرض کی درست پیشگوئی کرسکتا ہے۔ روایتی طور پر الزائیمر کی شناخت کے لیے دماغی عکس نگاری، خلوی تجزیئے اور دیگر طریقے آزمائے جاتے ہیں۔ ان میں لمبر پنکچر بھی شامل ہے جس میں کمرکینچلے حصے میں نلکی ڈال کر دماغ سے آنے والا سیربرواسپائنل مائع لے کر اس کا تجزیہ کیا جاسکتا ہے۔ پھر ان میں ٹا پروٹین اور امولوئڈ کا پتا لگایا جاتا ہے۔ یہ عمل بہت مہنگا اور تکلیف دہ ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے