علاقائی

لکی مروت پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ اہلکار شہید

کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکلیں برآمد

خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی شہباز خیل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ ڈی پی او لکی مروت ضیا الدین احمد کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار تحسین اللہ شہید ہو گئے۔ ڈی پی او نے بتایا ہے کہ دہشت گرد بھاری ہتھیاروں سے حملے کے بعد فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ شہید اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے