صحت

2060 تک ذیابیطس کے نوجوان مریضوں میں ہولناک اضافہ متوقع

2060 تک ذیابیطس کے نوجوان مریضوں میں ہولناک اضافہ متوقع

اٹلانٹا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ آئندہ چند دہائیوں میں امریکی نوجوانوں میں ذیابیطس کی شرح میں ہولناک اضافہ ہوسکتا ہے۔ محققین کی ٹیم (جس میں امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے محققین بھی شامل تھے) کو ایک مطالعے میں معلوم ہوا کہ 2060 تک مجموعی طور پر ذیابیطس کے 20 سال سے کم عمر مریضوں کی یہ تعداد اندازا 5 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ جس میں 3 لاکھ ہزار ٹائپ 1 اور 2 لاکھ 20 ہزار افراد ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہوں گے۔ تحقیق کے مطابق اگر نوجوانوں میں ذیابیطس کی تشخیص کی شرح مستحکم بھی رہی تو 2060 تک ٹائپ 2 کے کیسز میں تقریبا 70 فی صد اور ٹائپ 1 کے کیسز میں 3 فی صد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے