تازہ ترین

موجودہ بحرانوں کے باوجود 2023 کے الیکشن تحریک انصاف جیتے گی عمران خان

موجودہ بحرانوں کے باوجود 2023 کے الیکشن تحریک انصاف جیتے گی عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے باوجود امید ہے کہ 2023 کے الیکشن تحریک انصاف جیتے گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر سابق وزیراعظم عمران خان نے سالِ نو کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ 2022 بیک وقت بہترین اور بدترین تھا ذاتی مفاد میں گندھی ایک سازش کے ذریعے بہترین معاشی کارکردگی دکھانے والی حکومت کو ہٹایا گیا اور پاکستان کو مجرموں کے ایک گروہ کے حوالیکردیا گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اس گروہ نے معیشت زمیں بوس کی، خود کو این آر او 2 دیا اور نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے تمام وائٹ کالر کرمنلز کیلئے لوٹ مار کے دروازے کھول دیئے۔ یہ سال بہترین یوں تھا کہ اسی دوران میں نے اہلِ پاکستان کو ایک قوم کیسانچے میں ڈھلتے دیکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے