پاکستان

ملک انتہائی نازک موڑ پر 120 دن اہم ہیں شیخ رشید

ملک انتہائی نازک موڑ پر 120 دن اہم ہیں شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، 120 دن اہم ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے درست کہا ہے کہ معیشت اور دہشت گردی پر قومی اتفاقِ رائیضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کیسے آ سکتا ہے، سیاسی عدم استحکام معاشی زوال اور قومی سلامتی تک پہنچ گیا ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان، عوام، فوج اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ استحکام انتخاب لائے گا جو فوج کروا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے