سرد موسم کے آتے ہی بال روکھے سوکھے اور بے جان نظر آنے لگتے ہیں، کسی تقریب میں جانا ہو تو طرح طرح کے جتن کرنے پڑتے ہیں، زبردستی کی کوششوں سے بالوں کی رہی سہی چمک بھی ماند پڑ جاتی ہے۔ ایسے میں بھنڈی اس کا واحد حل ہے، خشک موسم میں بالوں کے ان مسائل کو کنٹرول کرنے کا وہ طریقہ جان لیں جو بیوٹیشن خود اپنے بالوں کو صحیح اور سلکی کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ بھنڈی بالوں کے لئے فائدے مند کیوں؟ بھنڈی میں بیٹا کیروٹن، وٹامن ای، سی، کیلشیئم، زنک، فولیٹ اور وٹامن بی تھری پایا جاتا ہے جو اس کو بالوں کی بہترین نشونما اور سلکی بنانے میں مدد دیتا ہے۔ روکھے بالوں کو سیدھا اور نرم و ملائم بنانے میں بھنڈی کا ایک خاص کردار ہے۔ یہ کئی ہیئر پراڈکٹس میں استعمال کی جاتی ہے۔