امریکا میں بھی نئے سال 2023 کے جشن کا آغاز ہو گیا، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہزاروں افراد جمع ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہزاروں افراد ٹائمز اسکوائر پر بال ڈراپ ایونٹ دیکھنے کے لیے موجود ہیں۔ سڈنی ہاربر سے ٹائمز اسکوائر نیویارک تک شاندار جشن سے نئے سال کا استقبال کیا گیا، گزشتہ شام نیوزی لینڈ سے شروع ہونے والا جشن کا سلسلہ اختتام کو پہنچنے لگا۔ دنیا کی بلندترین عمارت برج الخلیفہ پر آتش بازی کا شان دار مظاہرہ کیا گیا اور تائے وان میں بارہ بجتے ہی تائی پے کا بلند ترین ٹاور روشنیوں سے منور ہو گیا۔ پاکستان میں بھی سالِ نو کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔