تجارت

سال 2022 اسٹاک مارکیٹ کیلیے بھیانک سال ڈالر اور سونے کی اونچی اڑان

سال 2022 اسٹاک مارکیٹ کیلیے بھیانک سال ڈالر اور سونے کی اونچی اڑان

کراچی: سال2022 پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی کاروباری سرگرمیوں کیلیے بھی بھیانک ترین ثابت ہوا جب کہ ملک سیاسی تصادم اور دگرگوں معاشی حالات حصص کی تجارت پر اثر انداز رہے۔ 2022 میں 100انڈیکس میں مجموعی طور پر 4175.62 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس سے سال کے اختتامی سیشن میں 100 انڈیکس گھٹ کر 40420.45 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ 2022 کے دوران مجموعی مندی سے سرمایہ کاروں کے 11.83 کھرب روپے سے زائد سرمایہ ڈوب گیا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 65 کھرب 82کروڑ 78لاکھ 17 ہزار 421 روپے کی سطح پر آگیا،15اپریل کو100انڈیکس کی بلند ترین سطح 46601.54 رہی جبکہ 25 جولائی کو 100انڈیکس کی کم ترین سطح 39844.02 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے