پشاور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری بدامنی صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، کے پی حکومت فوری اقدامات کرے ورنہ اپوزیشن جماعتیں سخت فیصلہ کریں گی۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان، معاشی صورتحال اور کے پی حکومت کے اقدامات کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں مختلف جماعتوں نے شرکت کی۔ پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے میں جاری بدامنی صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، صوبائی حکومت فوری اقدامات کرے بصورت دیگر اپوزیشن جماعتیں سخت فیصلہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا حساب دینا ہوگا،