علاقائی

اورنگی میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

اورنگی میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاون قصبہ کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی نے طلاق یافتہ بڑی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون قصبہ کالونی پراچہ قبرستان کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتولہ کی شناخت 35 سالہ رخسانہ دختر مرزا کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پیرآباد مختیار پہنور نے بتایا کہ مقتولہ خاتون طلاق یافتہ تھی اورمقتولہ اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی اور مقتولہ خاتون کو گھریلو جھگڑے کے دوران اس کے چھوٹے بھائی رشید ولد مرزا جان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ مقتولہ کو پیٹ میں گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے