واشنگٹن: امریکی ٹائیکون ایلون مسک ایک برس میں 200 بلین ڈالر گنوانے والے پہلے انسان بن گئے۔ ٹیسلا کے سی ای او کو گزشتہ ہفتوں میں کمپنی کے شیئر گرنے کی وجہ سے تاریخ کا سب سے بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ ایلون مسک جنوری 2012 میں وہ دوسرے شخص تھے جنہوں نے 200 بلین ڈالر کے ذاتی اثاثے بنائے، اس سے قبل جیف بیروز نے یہ ہندسہ عبور کیا تھا۔ بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق 51 سالہ ایلون مسک کو چند ہفتوں میں ٹیسلا کے شیئر گرنے پر 137 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ چار نومبر 2021 کو ایلون مسک کے اثاثے اپنی بلندی پر پہنچے تھے اور ان کی مالیت کا تخمینہ 340 بلین ڈالر کیا گیا تھا۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
ایلون مسک 200 ارب ڈالر سے محروم ہونے والے پہلے شخص بن گئے
- by web desk
- جنوری 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1204 Views
- 2 سال ago