کھیل

امید ہے دوسرے ٹیسٹ کیلیے کراچی کی وکٹ بہتر ہوگی نیوزی لینڈ ہیڈ کوچ

امید ہے دوسرے ٹیسٹ کیلیے کراچی کی وکٹ بہتر ہوگی نیوزی لینڈ ہیڈ کوچ

کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لیوک رانکی نے امید ظاہر کی ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کیلیے کراچی کی وکٹ بہتر ہوگی اور ہم میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیوک رانکی کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ سے قبل گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کریں گے، پہلے ٹیسٹ کے برعکس کراچی کی پچ مختلف نظر آرہی ہے اور اس میں نمی بھی موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ شروع ہونے سے قبل ہی پتہ چل سکے گا کہ وکٹ کی کنڈیشنز کس طرح کی ہیں، اسی روشنی میں فائنل الیون کا انتخاب کیا جائے گا، ہم کافی مدت کے بعد پاک سرزمین پر طویل طرز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے