صحت

کمزور بصارت میں غائب اجسام ظاہر کرنے والی عینک

کمزور بصارت میں غائب اجسام ظاہر کرنے والی عینک

جنوبی کوریا: آنکھوں کے نیم اندھے پن میں یہ ہوتا ہے کہ سامنے کے منظر میں بعض اشیا دکھائی نہیں دیتیں اور وہاں سیاہ دھبہ سا دکھائی دیتا ہے۔ اس کیفیت کو دور کرنے کے لیے ایک ورچول ریئلٹی عینک بنائی گئی ہے۔ آرگس نامی عینک ورچول ریئلٹی کے تحت کام کرتی ہے اور بالخصوص عمر رسیدہ افراد میں ایک عام کیفیت، ایج ریلیٹڈ میکیولر ڈی جنریشن میں یہ ہوتا ہے کہ سامنے کا منظر پورا دکھائی نہیں دیتا، دھندلا ہوتا ہے یا ایک حصہ بالکل ہی غائب ہوجاتا ہے۔ آرگس گلاسس کا سافٹ ویئر اس غائب شدہ یا دھندلے حصے کو نمایاں کرکے ظاہر کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگلے سال اسے کنزیومر الیکٹرانکس شو میں پیش کیا جائے گا جسے جنوبی کوریا کی کمپنی سیلیکو نے بنایا ہے اور رقم سام سنگ کارپوریشن نے فراہم کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے