سا ئنس و ٹیکنالوجی

پہلی مرتبہ دھات اور پالیمر کے ملاپ سے تھری ڈی نینو ساخت کا کامیاب مظاہرہ

پہلی مرتبہ دھات اور پالیمر کے ملاپ سے تھری ڈی نینو ساخت کا کامیاب مظاہرہ

اسٹینفرڈ: اگرچہ تھری ڈی پرنٹر سے بڑی اشیا بنائی جاتی ہیں لیکن اب ماہرین نے نینوپیمانے کا انتہائی باریک ڈیزائن تیار کیا ہے لیکن اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں پالیمر میں دھات ملائی گئی ہے جو اس سے پہلے ممکن نہ تھی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اسٹینفرڈ یونیورسٹی کا چھاپہ گیا لوگو نہ صرف بہت خوبصورت ہے بلکہ بہت ٹھوس بھی ہے۔ اسے بہت تیزرفتاری سے بنایا گیا ہے۔ اس کا خاص مقصد خردبرقیات میں نازک پرزوں کو محفوظ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ ایک عام پالیمر میں دھات کے ایٹم ملاکر اسے تیار کیا گیا ہے جسے نینوکلسٹر بھی کہا جاسکتا ہے۔ اس نینوساخت کو ٹوفوٹان لیتھوگرافی سے کاڑھا گیا ہے جس ایک گاڑھے مائع (اس تجربے میں پالیمر کا ملغوبہ) پر لیزر ڈالی جاتی ہے۔ مائع کے درمیان دھات کے نینوذرات رکھے جاتے ہیں .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے