پاکستان

2022 میں پنجاب اسمبلی کے 3 وزیراعلیٰ ایک اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر تبدیل ہوئے

2022 میں پنجاب اسمبلی کے 3 وزیراعلیٰ ایک اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر تبدیل ہوئے

لاہور: صوبہ پنجاب کی تاریخ میں سال 2022 کو سیاسی کشمکش رسہ کسی اور کھنچا تانی کا سال قرار دیا جا رہا ہے 2022 حکمران جماعت اپوزیشن اور اپوزیشن جماعتوں کو حکمران بننے کا بھی سال رہا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ اس صوبے میں ایک سال کے اندر 3 وزرائے اعلی،ایک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر تبدیل ہوئے۔ وزیراعلی اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی کرسی کیلیے ن لیگ اپنے اتحادیوں اور پی ٹی آئی اپنے اتحادیوں کے ساتھ میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلتی رہی جو دسمبر 2022 کے آخری ایام تک چلتا رہا اور آج بھی جاری ہے۔ گورنر پنجاب کی طرف سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلی پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا مگر چند گھنٹے کے بعد ہائی کورٹ کے حکم پر بحال کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے