نئے سال کے پہلے کاروباری دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھا 3300 روپے بڑھا ہے۔ اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھا 2829 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے بھا میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔