وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجوہ آپ کے خلاف پلان بنارہے تھے تو پھر اپریل 2022 میں تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کیوں دی؟ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، ملک کے ساتھ 2018 سے اپریل 2022 تک جو ہوا وہ بھی یاد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیانیہ موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہوگیا ہے، موسم کے حساب سے عمران خان بیان بدل رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا عمران خان! پاکستان کو ڈیفالٹ کروانے کا آپ کا پلان فیل ہوگیا ہے۔