کھیل

نئی گیند سے اور بہتر بولنگ کر سکتا تھا نسیم شاہ

نئی گیند سے اور بہتر بولنگ کر سکتا تھا نسیم شاہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ وہ نئی گیند سے زیادہ اچھی گیند بازی کر سکتے تھے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ اچھی ہے، شروع میں سیم ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شروع میں کوشش تھی کہ سیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ لیں، بعد میں کوشش کی کہ اچھی لائن پر بولنگ کریں۔ نسیم نے کہا کہ کین ولیمسن ورلڈ کلاس بیٹر ہیں، آٹ کرنے کے لیے ٹھیک جگہ بولنگ ضروری ہے۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نئی گیند سے اور بہتر بولنگ کر سکتا تھا۔ ٹیم کے کم بیک پر بات کرتے ہوئے نسیم نے کہا کہ شام میں پاکستان نے بہت زبردست کم بیک کیا، سب نے اچھی بولنگ کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے