پاکستان

بلدیاتی حلقہ بندیوں پر تحفظات اجلاس بے نتیجہ ختم ہونے پرایم کیوایم اور پی پی میں ڈیڈ لاک برقرار

بلدیاتی حلقہ بندیوں پر تحفظات اجلاس بے نتیجہ ختم ہونے پرایم کیوایم اور پی پی میں ڈیڈ لاک برقرار

کراچی: بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لیے بلاول ہاس کراچی میں ہونے والا اتحادی جماعتوں کا اجلاس بے نتیجہ ثابت رہا جس کے بعد پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری نے کی جس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیراعظم کے مشیر ملک احمد خان پر مشتمل حکومت وفد نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم وفد کی سربراہی خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، وفاقی وزیر فیصل سبزواری ، وسیم اختر، جاوید حنیف خواجہ اظہار الحق شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس ختم ہونے کے بعد گورنر سندھ ، وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ اور ایم کیو ایم رہنما میڈیا سے بات کیے بغیر بلاول ہاس کراچی سے روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے