بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے عروج پر ماں بننے کی ذمہ داری اٹھانے پر بالکل بھی پچھتاوا نہیں ہے۔ عالیہ بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کچھ بھی صحیح یا غلط نہیں ہوتا کیونکہ ہوسکتا ہے کہ جو میرے لیے صحیح ہے وہ کسی اور کے لیے غلط ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سے اپنے دل کی سنتی آئی ہوں کیونکہ آپ پوری زندگی کی منصوبہ بندی نہیں کر سکتے بلکہ زندگی خود آپ کے لیے منصوبہ بندی کرتی ہے اور آپ کو صرف زندگی میں سامنے آنے والے راستے پر چلنا ہوتا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
فلمی کیریئر کے عروج پر ماں بننے پر بالکل بھی پچھتاوا نہیں عالیہ بھٹ
- by web desk
- جنوری 3, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1368 Views
- 2 سال ago