حکومت نے پیٹرولیم لیوی 70 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے کا منصوبہ کرلیا۔ حکومت کی جانب سے یہ منصوبہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اجلاس میں تجویز دی گئی کہ کرنٹ اکاونٹ کا خسارہ پیٹرول، بجلی اور گیس کی راشن بندی کرکے پورا کیا جائے گا۔ منصوبے کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ کی بنیاد پر ہوگا جبکہ بجلی اور گیس کے لائن لاسز صوبوں کو منتقل کیے جانے والے فنڈز سے کاٹے جائیں گے۔ مقامی اور غیر ملکی قرض کی ری اسٹرکچرنگ کی تجویز بھی معاشی بحالی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اجلاس میں ملکی معیشت کی بہتری کیلئے 10 سالہ منصوبے کی تیاری پر غور کیا گیا۔