صحت

کووڈ 19 وائرس کا دماغ تک پہنچنے کا انکشاف

کووڈ 19 وائرس کا دماغ تک پہنچنے کا انکشاف

منی سوٹا: ایک روز قبل ہی انکشاف ہوا ہے کہ پوری دنیا کو پریشان کرنے والا کووڈ 19 وائرس دماغ تک پہنچ سکتا ہے اور وہاں کئی ماہ تک رہ سکتا ہے۔ اس ضمن میں موت کیشکار ہونے والے 44 مریضوں کی دماغی بافتوں کا جائزہ لیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ نہ صرف کووڈ وائرس دماغ تک پہنچنے کی قوت رکھتا ہے بلکہ وہاں کم ازکم 8 ماہ تک موجود رہ سکتا ہے۔ جرنل نیچر میں شائع رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کے کئی مراکز میں دماغی نمونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اپریل 2020 سے مارچ 2021 تک پہلے 11 فوت شدہ لوگوں کے دماغی ٹشوز دیکھے گئے اور اس ضمن میں ان کے اعصابی نظام اور دماغ کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔ بہت سے نمونوں کو باریک بینی سے جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے