پاکستان

معروف نیوز اینکر مشعل بخاری انتقال کرگئیں

معروف نیوز اینکر مشعل بخاری انتقال کرگئیں

پاکستان کی ایوارڈ یافتہ براڈکاسٹ جرنلسٹ ، میزبان اور معروف نیوز اینکر مشعل بخاری گزشتہ روز 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، آج نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نیوز اینکر مشعل بخاری کا انتقال کینسر کے باعث ہوا، ان کی نماز جنازہ آج دوپہر 1 بجے جامعہ مسجد المنتظر لاہور میں ادا کی جائے کی۔ ان کے شوہر اینکر پرسن امیر عباس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری اہلیہ، صحافی مشعل بخاری، خوبصورت دل، بے مثل شخصیت، کمال صبر دکھانے والی، ناقابل یقین حد تک بہادر خاتون، دو سال تک کینسر سے کمال بہادری سے لڑتے لڑتے ناقابل برداشت صدمہ چھوڑ گئی۔ وہ 08 جولائی 1984 کو کراچی، سندھ میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز نجی ٹی وی چینل سے بطور اینکر پرسن شروع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے