سا ئنس و ٹیکنالوجی

سطح سمندر سے پانی جمع کرنے کا منصوبہ

سطح سمندر سے پانی جمع کرنے کا منصوبہ

الینوائے: سائنس دانوں کے مطابق سمندر کی سطح پر موجود لامحدود مقدار میں آبی بخارات کی صورت میں موجود پینے کے قابل پانی کو حاصل کر کے دنیا میں سنگین ہوتے پانی کے مسائلے سے نمٹا جا سکتا ہے۔ امریکا کی یونیورسٹی آف الینوائے شیمپین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ ایک ایسے انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جو سمندر کی سطح پر آبی بخارات کو اکٹھا کرنے کے قابل ہو۔ یونیورسٹی میں قائم پرائیر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سِول اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ کے پروفیسر پروین کمار کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں دنیا بھر کے 14 ایسے مقامات کا جائزہ لیا گیا جنہیں پانی کی قلت کا سامنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے