صحت

زیادہ پانی پینے کی عادت زندگی کو طویل کرسکتی ہے

زیادہ پانی پینے کی عادت زندگی کو طویل کرسکتی ہے

میری لینڈ، امریکا: ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ پانی پینے کا عمل نہ صرف امراضِ قلب سمیت کئی امراض کو دور رکھتا ہے بلکہ زندگی کی طوالت میں بھی نمایاں اضافہ کرسکتا ہے۔ اس تحقیق میں خون کے اندر لمبی زندگی ظاہر کرنے والے بایومارکر اور پانی کی موجودگی کے درمیان تعلق پرغور کیا گیا ہے جو اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق بھی ہے۔ امریکا میں نینشل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ماہرین کا اصرار ہے کہ جو افراد پانی کی مناسب مقدار نہیں پیتے وہ کئی طرح کے امراض کے شکار ہوسکتے ہیں اور ان کی موت بھی اوسط عمر سے جلد واقع ہوجاتی ہے۔ اسی ٹیم نے سال 2019 اور 2022 میں بھی پانی پر تحقیق کرکے بتایا تھا کہ طویل عرصے تک پانی کم پینے سے نہ صرف امراضِ قلب اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے