پرتگال کے کپتان اور دنیا بھر میں مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے باقاعدہ طور پر سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں اپنے فیصلے سے لوگوں کو آگاہ کیا۔ سعودی عرب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نیکہا کہ اتنا بڑا فیصلہ کرنے پر بہت خوش اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میرا کام ہوگیا، یورپ کے اہم کلبز کے لیے کھیلا اور اب اس نئے چیلنج کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی ذہنیت کو بدلنا چاہتا ہوں، سعودی عرب میں نوجوانوں اور خواتین کھلاڑیوں کو فٹبال کے لییتیار کرنا چاہتا ہوں، یہاں میرا زبردست استقبال کیا گیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے مزید کہا کہ سعودی کلب کے ساتھ معاہدے کے میرے فیصلے سے میری فیملی خوش ہے اور اس حوالے سے انہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔