صحت

ملک میں کورونا وائرس سے 2023ء کی پہلی ہلاکت

ملک میں کورونا وائرس سے 2023ء کی پہلی ہلاکت

ملک میں کورونا وائرس سے 2023 کی پہلی ہلاکت سامنے آ گئی، 10 روز بعد کورونا سے 2 اموات واقع ہوئی ہیں، 2022 میں کورونا سے آخری ہلاکت 24 دسمبر کو ہوئی تھی۔ کراچی میں کورونا کی نئی قسم کے 5 کیسز سامنے آ گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کا کہنا ہے کہ یہ قسم چین میں تیزی سے پھیلنے والا بی ایف سیون نہیں، ایکس بی بی ہے۔ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں مزید 22 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 14 کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے