آرمی چیف جنرل عاصم منیر برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دوطرفہ امور پر بات ہو گی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی۔ سعودی وزیر دفاع کے ٹوئٹر اکانٹ سے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارک باد دی گئی ہے اور دونوں کے مابین ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔