تجارت

حکومت نے 472 ارب مالیت کے11منصوبوں کی منظوری دیدی

حکومت نے 472 ارب مالیت کے11منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 472 ارب روپے مالیت کے 11 منصوبوں کی منظوری دے دی۔ مالی وسائل کی شدید کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے بدھ کو 472 ارب روپے مالیت کے 11 منصوبوں کی منظوری دے دی، جن میں سیلاب کے بعد بحالی کے ضروری منصوبوں کے علاوہ سیاسی مفادات کی حامل بعض اسکیمیں بھی شامل ہیں، جن کا مقصد شہری اور دیہی ووٹروں کی ہمدردیاں حاصل کرنا ہے۔ نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ECNEC) نے ان اسکیموں کی توثیق کردی ہے۔ اس کے علاوہ ایکنکنے صوبہ سندھ میں فلڈ ریسپانس ایمرجنسی ہاسنگ پروجیکٹ کی لاگت کو معقول بناتے ہوئے اسے کم کر کے 160 ارب روپے کر دیا، جسے اس سے پہلے جلدبازی میں 330 ارب روپے کی مہنگی لاگت کے ساتھ منظور کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے