کھیل

کراچی ٹیسٹ پاکستان 408 رنز بناکر آل آؤٹ، کیویز کو 41 رنز کی برتری حاصل

کراچی ٹیسٹ پاکستان 408 رنز بناکر آل آؤٹ، کیویز کو 41 رنز کی برتری حاصل

کراچی: سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں 408 رنز بناکر آل آٹ ہوگئی، کیویز کو قومی ٹیم پر 41 رنز کی برتری حاصل ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم گزشتہ روز کے اسکور میں محض ایک رنز کا اضافہ کرسکی، ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، قومی ٹیم کے ہیرو مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 125 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے، انکی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے آج پاکستان کی آخری وکٹ اِش سودھی کے حصے میں آئی۔ نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 41 رنز کی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے