بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کو ماں بننے کے بعد ایک نیا خوبصورت نام دے دیا ہے۔ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کیلیے ایک سیشن رکھا، جس میں اداکار نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات بھی دیے۔ اداکار سے ایک مداح نے اس سیشن کے دوران ایک سوال کیا کہ عالیہ بھٹ آپ کو SRK کی بجائے صرف SR کیوں بلاتی ہیں ؟ انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہSR کا مطلب پیارا اور رومانوی(Sweet & Romantic) ہوسکتا ہے یا شاید سینئر اور قابل احترام (Senior & Respectable) یا پھر شاید صرف شاہ رخ بھی ہوسکتا ہے۔ شاہ رخ خان کی مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر سامنے آنے والی کنفیوژن کو عالیہ بھٹ نے خود ہی دور کردیا۔
انٹرٹینمنٹ
شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کو ماں بننے کے بعد نیا خوبصورت نام دیدیا
- by web desk
- جنوری 5, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1378 Views
- 2 سال ago