اسلام آباد: عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی گھر (زمان پارک) میں تفتیش کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں ہر صورت تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت جج رخشندہ شاہین نے کی، جس میں اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔ علاوہ ازیں عمران خان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لیے میڈیکل گرانڈ پر 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی گئی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نومبر میں پیش آئے واقعے کے بعد سے عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں، مگر عدالت پیش نہیں ہوتے۔ عمران خان نہ عدالت میں پیش ہوئے نہ شامل تفتیش ہوئے، لہذا عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کی جائے