تازہ ترین

وزیرآباد واقعے میں وہ لوگ ملوث ہیں جنہیں ہم اپنا محافظ سمجھتے ہیں عمران خان

وزیرآباد واقعے میں وہ لوگ ملوث ہیں جنہیں ہم اپنا محافظ سمجھتے ہیں عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرآباد واقعے میں وہ لوگ ملوث ہیں جنہیں ہم اپنا اور ملک کا محافظ سمجھتے ہیں اور یہ بہت طاقتور ہیں۔ عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج کے بعد نامور ڈاکوں کو ملک پر مسلط کیا گیا، مجھے معلوم ہے رجیم چینج میں کون کون شامل ہے، عوام اس تبدیلی کے بعد پہلی بار سڑکوں پر آئی، رجیم چینج کے ماسٹر مائنڈ کو معلوم نہیں تھا قوم سڑکوں پر نکل آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا، ضمنی الیکشن میں جیت کے بعد مجھے قتل کرنے کا پلان تھا اور پھر واقعے کی سلمان تاثیر کی طرح رنگ دے دیا جاتا، اس بات کی اطلاع ہماری ایجنسیز کے کچھ لوگوں نے مجھے پہلے دے دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے