پاکستان

عمران خان وزیر آباد حملے کی کہانی الجھانا چاہتے ہیں وزیر داخلہ

عمران خان وزیر آباد حملے کی کہانی الجھانا چاہتے ہیں وزیر داخلہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر آباد حملے کی کہانی الجھانا چاہتے ہیں اور عمران خان کو فائر نہیں لگا بلکہ ڈرامہ کر رہا ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملزم نوید کے آگے پیچھے کوئی نہیں، یہ جتنی مرضی تحقیقات کر لیں لیکن دوسرا یا تیسرا ملزم کیس میں نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پورا توشہ خانہ بیچ دیا جبکہ عمران خان کی پالیسیوں سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا، مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی مہم ملک دشمنی پر مبنی ہے، اگر فتنے کو موقع ملا تو یہ قوم کو حادثے سے دوچار کر دے گا اس لیے عوام کو فتنے کا ووٹ کے ذریعے جواب دینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے