پاکستان

گورنرپنجاب نے اعتماد کے ووٹ کا جو حکم دیا وہ غیر قانونی ہے پرویز الہیٰ

گورنرپنجاب نے اعتماد کے ووٹ کا جو حکم دیا وہ غیر قانونی ہے پرویز الہیٰ

لاہور: وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ گورنرپنجاب نے اعتماد کے ووٹ کے بارے میں جو حکم دیا وہ غیر قانونی ہے اس لیے تسلیم نہیں کرتے۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں گورنر کے غیر قانونی حکم پر عمل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں جبکہ ہم نے پنجاب کے مختلف محکموں میں بھرتیوں سے پابندی اٹھا لی ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جیسا لیڈر پاکستان میں پیدا نہیں ہو گا، قائد اعظم کے بعد عمران خان جیسا ایماندار لیڈر پہلی بار پاکستان کو ملا ہے۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے بڑی ترقی کرنی ہے، سارے نالائق ن لیگ والے پیچھے رہ جائیں گے، شہباز شریف مکمل طورپر ایکسپوز ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے