صحت

آپ کی جسمانی تھکاوٹ یا چستی بتانے والی اسمارٹ واچ

آپ کی جسمانی تھکاوٹ یا چستی بتانے والی اسمارٹ واچ

لاس ویگاس: اسمارٹ واچ کی دوڑ میں کئی کمپنیاں کود پڑی ہیں اور اب سٹیزن کمپنی نے اپنی سی زیڈ اسمارٹ گھڑی کا اعلان کیا ہے جس میں ناسا کی وہ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو خلانوردوں کے چاق و چوبند یا تھکاوٹ کے عمل کو ظاہر کرتی ہے۔ اس سے قبل سٹیزن کی پہلی اسمارٹ واچ بری طرح ناکام ہوئی تھی۔ اب سٹیزن نے اگلیماہ کنزیومر الیکٹرانک شو میں اپنی دوسری سی زیڈ اسمارٹ واچ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں آئی بی ایم کے واٹسن سپرکمپیوٹر اور کمپنی کی ایپ کی مدد سے پہننے والے کی جسمانی کیفیت معلوم کی جاسکتی ہے۔ بطورِ خاص یہ ٹیکنالوجی ڈرائیور حضرات کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ یہ انسانی تھکاوٹ، یا ان کے چوکنا ہونے کی خبر دے سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے