علاقائی

مغوی لڑکے کا راولپنڈی کے نجی اسپتال میں گردہ نکال لیا گیا پولیس

مغوی لڑکے کا راولپنڈی کے نجی اسپتال میں گردہ نکال لیا گیا پولیس

نامعلوم افراد نے لاہور سے 14 سالہ لڑکے کو اغوا کرکے راولپنڈی لے جا کر گردہ نکا ل لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے 6 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا، پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے مقدمے میں فریق بننے کیلئے سی سی پی او کو خط لکھ دیا۔ 14 سالہ عبداللہ کو 8 دسمبر کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا، 19 دسمبر کو پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا۔ پولیس کو ابتدائی بیان میں عبداللہ نے بتایا کہ اسے بیہوشی کی دوا پلا کر راولپنڈی لے جایا گیا اور نجی اسپتال میں اس کا گردہ نکالا گیا، 17دن راولپنڈی کے ایک گھر میں رکھا گیا، ایک نرس روزانہ ادویات دیتی اور ٹیسٹ کیلئے بلڈ لیتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے