دنیا

روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن بہت جلد مرنے والے ہیں یوکرین ملٹری انٹیلی جنس سربراہ

روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن بہت جلد مرنے والے ہیں یوکرین ملٹری انٹیلی جنس سربراہ

یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جو کہ آخری اسٹیج پر ہے اور وہ جلد مرنے والے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع کے مین انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ روسی صدر کی کینسر کے باعث موت بہت قریب ہے۔ امریکی ٹی وی پر انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ روسی صدر طویل عرصے سے بیمار ہیں۔ انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ آپ کب سمجھتے ہیں کہ ویلادیمیر پیوٹن مر جائیں گے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں سمجھتا ہوں کہ روسی صدر بہت جلد مر جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے