کھیل

پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا

پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ سنسی خیز مقابلے کے بعد بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے 319 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنالیے تھے جبکہ کیویز کو فتح کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی جب امپائروں کی جانب سے خراب روشنی کے سبب میچ روک دیا گیا۔ قومی ٹیم میں کم بیک کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد میچ کے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے صفر پر 2 کھلاڑیوں کے آٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق اور شان مسعود 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرسکے اور 12 کے انفرادی اسکور پر امام بھی سودھی کا شکار ہوگئے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے