تجارت

مہنگائی میں اضافے کیساتھ سالِ نو کا آغاز پہلے ہی ہفتے 23 اشیائے ضروریہ مہنگی

مہنگائی میں اضافے کیساتھ سالِ نو کا آغاز پہلے ہی ہفتے 23 اشیائے ضروریہ مہنگی

اسلام آباد: نئے سال کے آغازپرملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتارپھر سے زور پکڑ نے لگی جب کہ 2023 کے پہلے ہی ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق جنوری کے پہلے ہی ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد جب کہ سالانہ بنیادوں پر 30.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اس مختصر دورانیے میں ملک میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 9سستی ہوئیں جب کہ 19کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ایک ہفتے کے دوران آگ جلانے والی لکڑی،نمک پاوڈر،سادہ روٹی، پیاز ،لہسن،مٹن،بیف،چکن،آٹا،دال مونگ،دال ماش،دال چنا،ایری سکس چاول،دہی اورکھلا تازہ دودھ سمیت 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے