سا ئنس و ٹیکنالوجی

مائیکروسافٹ نے چیٹ جی پی ٹی کو اپنے سرچ انجن سے جوڑنے کا منصوبہ پیش کردیا

مائیکروسافٹ نے چیٹ جی پی ٹی کو اپنے سرچ انجن سے جوڑنے کا منصوبہ پیش کردیا

سان فرانسسکو: مائیکروسوفٹ نے اپنے بنگ سرچ انجن میں نیا خون دوڑانے کیلیے تیزی سے مشہور ہوتی ہوئی مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپلیکیشن چیٹ جی پی ٹی کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح بنگ سرچ انجن میں آواز سے تلاش کی نہ صرف بڑھے گی بلکہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس)کے شعبیمیں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جاسکیگا۔ چیٹ جی پی ٹی بہت تیزی سیمقبول ہورہا ہے جو آپ کے سوالات کی بڑی حد تک درست اور فوری معلومات سادہ انگریزی زبان میں ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی، اوپن اے آئی کا ہی ایک منصوبہ ہے جبکہ مائیکروسافٹ اوپن اے آئی کا دیرینہ سرمایہ کاربھی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مائیکروسافٹ اپنے بنگ سرچ انجن میں چیٹ جی پی ٹی شامل کرکے اسے طاقتور اور مقبول بنانے کا خواہاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے