تائیوان: یہ عام تجربہ ہے کہ نومولود بچے اپنا دکھ رو کر ہی بتاتے ہیں۔ لیکن اکثر اوقات سمجھ نہیں آتا کہ اس کے رونے کی وجہ دردِ شکم ہییا پھر بھوک ہے۔ اب تائیوان کی ایک کمپنی نے چھوٹا سا آلہ بنایا ہے جو رونے کی آواز سن کر بہت درستگی سے اس کی وجہ بتاسکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی کیوبیئر نامی آلے کی پشت پر مصنوعی ذہانت اور ہزاروں بچوں کی مختلف کیفیات میں رونے کی آوازیں شامل ہیں جن کی بدولت اس کا سافٹ ویئر (الگورتھم) بتاتا ہے کہ بچے کا ڈائپر گیلا ہے یا پھر اسے کوئی اور تکلیف ہے جو رونے کی وجہ بن رہی ہے۔ کیوبیئر کو روتے ہوئے بچے کا مترجم کہا گیا ہے جو بالخصوص ماں کی بہت مدد کرسکتا ہے۔